قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کیلئے آج وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس
شائع شدہ تاریخ 09 مارچ, 2026
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاق رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا، اجلاس میں اسکول کالجز کلاسز آن لائن ،آفسز میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی زیر غور آئے گی۔