پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کی شادی کی سادہ سی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان،فاسٹ باؤلروسیم جونیئر، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان و دیگر کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز شریک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں دلہا خوشدل شاہ اور وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان نے روایتی اور ثقافتی انداز اپنایا جبکہ بنوں میں قومی کھلاڑیوں کا عوام نے والہانہ استقبال کیا اورا سٹارز کے ساتھ یادگاری تصاویر بنوائیں۔ https://twitter.com/Wisalkh78944044/status/1477658541263577096?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477658541263577096%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F10477 خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں اور صارفین کی جانب سے خوشدل شاہ کو زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔