تازہ ترین

قومی کرکٹر آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

قومی-کرکٹر-آصف-علی-آئی-سی-سی-پلیئر-آف-دی-منتھ-کیلئے-نامزد

دوبئی :  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  قومی کرکٹر آصف علی کو  پلئیر آف دی منتھ کے لئے نامزد کرلیا  ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے  پلئیر آف دی منتھ کے لئے تین کھلاڑیوں کے نام فائنل کرلیے۔ آصف علی کو ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا ، بنگلہ دیش کے ثاقب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا بھی  پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہو ئے ہیں ۔ آئی سی سی  پلئیر آف دی منتھ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ آئی سی سی نے آصف علی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار  کارکردگی کے باعث نامزد کیا ہے۔  آصف علی نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کیخلاف جاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔  آصف علی نے افغانستان کیخلاف 19 ویں اوور میں چار چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنا ر کروایا تھا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں