اسلا م آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت کے مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ قومی سلامتی کا اجلاس دوگھنٹے تک جاری رہا ، اجلاس میں تمام صورتحال پر بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے مذاکرات کے دروازے ابھی بند نہیں کیے، مگر ہم نے ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے، لوگوں کی جان ومال کی بھی حفاظت کرنی ہے اور خواہش ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں۔ اجلاس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔ شیخ رشید نے کہا میں اور نور الحق قادری تحریک لبیک سے مذاکرات کررہے ہیں، ضرورت پڑی تو مختصر پریس کانفرنس بھی کرونگا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے اجلاس ڈی جی آئی بی اور مشیر خزانہ شوکت ترین شریک ہوئے، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی وہاں موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی ایم او بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا حصہ تھے ۔ اجلاس میں وزیراطلاعات ،وزیر دفاع پرویز خٹک، نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور وزیر داخلہ اجلاس بھی اجلاس میں شریک تھے۔