اسلام آباد : اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے ہاتھوں میں بینرز اُٹھا کر نشستوں پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی، وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کے شور شرابے سے تنک آکر ہیڈ فون لگا لیا اور وقفہ سوالات جاری رکھا۔ خواجہ آصف نے کہا وقفہ سوالات میں کوئی وفاقی وزیر موجود نہیں، ایوان کی توہین کی جا رہی ہے۔ کہا کہ مہنگائی 22 کروڑ عوام کا معاملہ ہے۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا، بعد ازاں اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سینیٹ میں بھی پٹرول کی قیمت میں اضافے کی باز گشت سنائی دی، ہر 15 روز بعد عوام پر پٹرول بم گرا دیا جاتا ہے۔