اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس آج سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق قانون سازی کے علاوہ ایوان بالا میں قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر بحث ہو گی جبکہ ایوان زیریں میں بجٹ اجلاس کا آغاز ہو گا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کے روز سہ پہر چار بجے دوبارہ شروع ہو گا۔