کابل : افغان میڈیا کے مطابق قندھار میں ایک مسجد کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکہ قصبے کے درمیان نماز جمعہ کے سب سے بڑے اجمتاع کے دوران ہوا۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعے کو شمالی افغانستان کے شہر قندوز کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی رہائشیوں نے بتایا تھا کہ وہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔