تازہ ترین

قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

قطر-امیری-فضائیہ-کے-کمانڈر-کی-آرمی-چیف-سے-ملاقات،-علاقائی-سلامتی-کی-صورتحال-پر-گفتگو

راولپنڈی : قطر امیری فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المنائی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج، قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی، سیکیورٹی تعاون میں وسعت کی خواہاں ہے۔ کمانڈر قطری امیری فضائیہ میجر جنرل پائلٹ جاسم محمد نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور نے مختلف شعبوں میں پاک، قطر تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں