تازہ ترین

قصور، گھریلو تنازعہ پر بھتیجوں نے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا

قصور،-گھریلو-تنازعہ-پر-بھتیجوں-نے-چچا-کو-موت-کے-گھاٹ-اتار-دیا

قصور: پھولنگرکے محلہ صابری میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے تنازعہ پر بھتیجوں نے ڈنڈے اورسوٹے مارمارکر اپنے چچاکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کیمطابق تینوں بھائیوں مقصود‘مسعوداورشہزادکا اپنے چچاپرویزاقبال کے ساتھ گھریلو تنازعہ چلاآرہاتھا وقوعہ کے روز ان کے درمیان توتکرارہوگئی اورملزمان مقصود‘مسعود اورشہزاد نے اپنے چچا پرویزاقبال کو ڈنڈوں اورسوٹوں کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرگودھا ،پولیس نے دوران چیکنگ فراڈ کے مقدمہ میں 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا  پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چچا اوربھتیجوں میں جائیدادکا تنازعہ چل رہاتھا۔پولیس تھانہ پھولنگرمصروف تفتیش ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں