30 منٹ دورانیہ میں ایک مرتبہ پانی پینے اور دیگر امور کیلئے 10 منٹ کا آرام لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے تحت قرنطینہ مراکز پر تعینات پولیس ملازمین کے لئے ڈیوٹی کے دوران وائرس سے بچاؤکی کٹ متعارف کرا دی گئی ۔ یہ حفاظتی کٹس قرنطینہ مراکز پر تعینات اینٹی رائٹ فورس کے جوان بھی استعمال کریں گے ۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس عائشہ بٹ نے کہا اینٹی رائٹ فورس کے تعینات جوانوں کو 30 منٹ دورانیہ میں ایک مرتبہ پانی پینے اور دیگر امور کے لئے 10 منٹ کا آرام دیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی قرنطینہ مراکز پر تعینات افسر اور جوان حفاظتی ماسک اور لباس لازمی پہنیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔دوران ڈیوٹی طبیعت خراب یازخمی ہونے کی صورت میں 5 منٹ میں ابتدائی طبی امداد یقینی بنائی جائے گی۔عائشہ بٹ نے کہا تمام محرران دوران گنتی اہلکاروں کا درمیانی فاصلہ کم سے کم 3 فٹ یقینی بنائیں۔