میلسی شہر کے سب سے بڑے اور قدیمی قبرستان بابا نتھے شاہ میں ہزاروں کی تعداد میں قبریں موجود ہیں تا ہم قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے میلسی: میلسی شہر کے سب سے بڑے اور قدیمی قبرستان بابا نتھے شاہ میں ہزاروں کی تعداد میں قبریں موجود ہیں تا ہم قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے گزشتہ کئی روز سے ایک خونخوار درندہ نما جانور نے قبرستان میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور درجنوں قبروں کو بھنبھوڑ چکا ہے جس کی وجہ سے قبروں میں کئی کئی فٹ کے گہرے شگاف اور گڑھے بن چکے ہیں اور مذکورہ درندہ قبروں کی مسلسل بے حرمتی میں مصروف ہے متاثرہ قبروں کے لواحقین نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔