بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نااہلی اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہزاروں قانون کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ 2018 تا 2021 سیشن کے ساتھ ساتھ 2016،17 سیشن کی 3 سال میں مکمل ہونے والی ڈگری 2022 گزرنے کے باوجود 5 سال کے بعد بھی مکمل نہیں نہ ہو سکی۔ تاحال سپریم کورٹ آرڈر پر پارٹ 1 کا امتحان ہو سکا۔یونیورسٹی بی زیڈ کا موقف ہے باقی تمام امتحانات کا انعقاد اور پارٹ 1 کا نتیجہ سپریم کورٹ آرڈر پر جاری کیا جائےگا، جبکہ سپریم کورٹ میں پارٹ 2 ، 3 کا نہ تو معاملہ زیر بحث ہے اور نہ ہی معزز عدالت نے یونیورسٹی کو امتحانات کے انعقاد سے روکا۔اس سے ہزاروں طلباء کا مستقبل اس نااہلی اور ذاتی مفادات کی نظر ہو رہا ہے۔قانون کے طلباء کی چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اس معاملے میں از خود نوٹس لینےکی اپیل… (قانون کے ہزاروں طلباء سے ظلم کی انتہا)۔ آخری سیشن 2018-2021 میں 2018 میں داخلہ لیا۔ ۔ ایل ایل بی 3 سالہ پروگرام کا پارٹ 1 جنوری 2020 میں منعقد ہوا۔ جس کا رزلٹ 14 ماہ بعد ہائی کورٹ آرڈر پر جاری کیا گیا۔(اگر یونیورسٹی میں کوئی بے ضابطگیاں ہوئی تھی تو اس کی انکوائری ہوتی نہ کہ طلباء کے وقت کا ضیاع ) ۔ پارٹ 1 سپلی 2019 جوکہ مارچ، اپریل 2020 میں منعقد ہونا تھا ہائی کورٹ اور گورنر پنجاب آرڈر کے بعد جون 2022 میں 2 سال کی تاخیر سے منعقد ہوا۔ ۔ تاحال پارٹ 1 سپلی 2019 کا نتیجہ جاری نہیں کیا گیا۔(پیپرز HEC کے پاس چیکنگ کیلئے 5 ماہ سے موجود ہیں اور رزلٹسپریم کورٹ کے حکم پر جاری کیا جائےگا) ۔پارٹ 2 اینول 2020 اور پارٹ 3 اینول 2021 کا انعقاد تاحال نہیں کیا گیا۔ جس سے ہزاروں قانون کے طلباء کے قیمتی 5 سال کا ضیاع کیا چکا ہے۔(یونیورسٹی صرف اپنی نااہلی اور کاہلی کی وجہ سے طلباء کا وقت کبھی کسی انکوائری ،ہائی کورٹ اور کبھی سپریم کورٹ کی آڑ میں ضائع کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں) ۔طلباء پارٹ 2 اور پارٹ 3 کا نصاب پڑھ چکے ہیں اس تمام تاخیر سے اکثریت طلباء Overage ہو رہے ہیں۔(طلباءکے وقت کے ضیاع کا اور اس اذیت کا ازالہ کون کرے گا؟ طلباء کا قیمتی وقت کون لوٹائے گا؟) ۔ سپریم کورٹ میں پاکستان بار کونسل کی یونیورسٹی BZ کے خلاف توہین عدالتکی سماعت/کاروائی مزید انکوائری کے نام پر پینڈنگ ہے جس میں صرف اور صرف ہزاروں بے گناہ طلباء جن کے سیشن 2016،17 اور 2018 کا Irreparable Lose ہو رہا ہے۔ ۔ سپریم کورٹ میں طلباء کے پارٹی بننے پر رجسٹرار دفتر سے یہ اعتراضات ہیں کہ طلباء معزز عدالت کے کسی فیصلے سے Aggrieved نہ ہیں جبکہ یونیورسٹی بی زیڈ نے CITIZEN PORTAL کے جواب میں واضح کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا یونیورسٹی پارٹ 2 اور اس سیشن میں پھنسے تمام طلباء کےتمام پارٹس کے بقایا امتحانات نہیں لے گی۔ ( ایک طرف طلباء کی درخواست معزز عدالت میں maintain able نہیں دوسری طرف یونیورسٹی عدالت کے نام پر طلباء سے دشمن جیسا سلوک کر رہی ہے طلباء داد رسی کیلئے کہاں جائیں؟ ) العارض؛پارٹ 1 سپلی 2019 کا فوری رزلٹ جاری کیا جائے اور پارٹ 2 اور 3 کا کمپوزٹ امتحان لے کر 2023 میں ڈگری جاری کی جائے۔