فیصل آباد میں 12 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں نوجوان نے 12 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کھمبے سے باندھ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کو گرفتار کر کے تھانا ساہیانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔