فیصل آباد میں 23،504 شکایات حل ہوگئیں.
شائع شدہ تاریخ 18 اکتوبر, 2019
ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر ملنے والے محکموں کے بارے میں عوامی شکایات کا بلا تاخیر حل کیا جانا چاہئے۔ وہ پاکستان سٹیزن پورٹل شکایات سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کی اصل پوزیشن کا جائزہ لینے کے لئے شکایات کا آڈٹ کرایا جائے گا اور خراب کارکردگی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ضلع میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے 26،241 شکایات موصول ہوئی ہیں اور 23،504 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ زیر التوا شکایات پر محکمانہ کاروائی جاری ہے۔