فیصل آباد: نوسربازوں کی کارروائیاں تیز، مزید 4 افراد نوسربازی کا نشانہ بن گئے، تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے 30 سالہ محمد اصغر ولد غلام قادر ساکن بہاولنگر اور 30 سالہ ندیم ولد انجم 378 ج ب کو اپنی باتوں میں بہلا پھنسا کر نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا جنہیں روشن والا بائی پاس سے نیم بے ہوشی کے عالم میں سول ہسپتال لے جایا گیا۔ علاوہ ازیں ریکس سٹی سے نوسرباز گروہ کا نشانہ بننے پر 25 سالہ رضوان ولد مظہر کو بھی طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 28 سالہ علی کو بھی نوسربازوں کے ہاتھوں لٹنے پر نیم بے ہوشی کے عالم میں سول ہسپتال داخل کرایا جہاں متاثرہ افراد کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔