تازہ ترین

فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک

فیس-بک-کے-کروڑوں-صارفین-کا-ڈیٹا-انٹرنیٹ-پر-لیک

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے انٹرنیٹ پر 106 ممالک کے فیس صارفین کا ڈیٹا لیک کیا ہے۔ 53 کروڑ 30 لاکھ افراد کے فون نمبر، ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی فیس بک اکاؤنٹس سے فراڈ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی جاری کی گئی ہیں۔ 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی فیس بک صارفین کی معلومات لیک ہوئیں، اس کے علاوہ ایک کروڑ سے زائد برطانوی اور 60 لاکھ  بھارتیوں کی معلومات بھی انٹریٹ پر موجود ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں