فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کے لیے تو ڈارک موڈ اس سال مارچ میں جاری کیا تھا۔ اب یہ اینڈروئیڈ کے لیے فیس بک مین ایپلی کیشن کے لیے جاری کیا جائے گا۔ فیس بک نے واچ کے لیے ڈارک موڈ پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ ریورس انجینئرنگ سے ایپلی کیشن کے مستقبل میں آنے والے فیچرز کا پتا چلانے والی ڈویلپر جین ووونگ کا کہنا ہے کہ ڈارک موڈ کو اب فیس بک کی مین ایپ میں شامل کیا جائے گا۔فیس بک اپنی مین ایپ کے لیے ڈارک موڈ پر کام کر رہا ہے۔ کمپنی اسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دے گی۔