تازہ ترین

فیس بک کا کورونا سے متعلق گمراہ کن اشتہارات پر پابندی کا فیصلہ

فیس-بک-کا-کورونا-سے-متعلق-گمراہ-کن-اشتہارات-پر-پابندی-کا-فیصلہ

کراچی: سماجی رابطوں کی امریکی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس کے علاج یا اس پر کنٹرول سے متعلق معلومات اور مصنوعات کی تشہیر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق غیر مصدقہ معلومات عوام کیلئے گمراہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔ لہٰذا ان کی تشہیر پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ تاہم کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ پابندی پر عمل درآمد کب سے شروع ہو گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیس بک کی کورونا وائرس کی تشہیر سے متعلق سخت پالیسی کے تحت ایسے اشتہارات بھی فیس بک پر شائع نہیں ہو سکیں گے جن میں ماسک کے استعمال سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی 100فی صد ضمانت جیسے الفاظ درج ہو ں۔سوشل میڈیا کمپنی کا یہ اعلان اس تناظر میں سامنے آیا ہے جب اسے اپنے پلیٹ فارم پر شائع کردہ مواد کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کرنا پڑ رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں