تازہ ترین

فیس بک نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

فیس-بک-نے-نئے-فیچر-کی-آزمائش-شروع-کردی

مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ فیس بک نے ٹوئٹر کے سب سے اہم فیچر کی آزمائش کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر موجود تھریڈز کا سلسلہ اب فیس بک کی نیوز فیڈ پر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، فی الحال ایپلی کیشن نے یہ تجربہ کچھ مخصوص و معروف شخصیات کے پیجز پر کیا ہے۔ https://twitter.com/MattNavarra/status/1410595945687945220 سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کو اس فیچر کا سب سے پہلے سامنا کرنا پڑا جس کے اسکرین شاٹس انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کیے۔   تھریڈ پوسٹ کیا ہوتی ہیں؟ تھریڈ پوسٹ میں نئی پوسٹ کو سابقہ پوسٹ سے منسلک کیا جاتا ہے۔ یعنی صارفین کسی بھی موضوع کی اپ ڈیٹس ایک پوسٹ کے ذریعے ہی جان لیں گے، ایسے میں مخصوص موضوع کو فولو کرنا آسان ہوگا۔ 2017 میں متعارف کروائے جانے والے ٹوئٹر تھریڈ میں لفظوں کی تعداد محدود ہوجاتی ہے جب کہ اس حوالے سے ٹوئٹ کی تعداد پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی۔ ایپلی کیشن کے مطابق ان تھریڈ پوسٹس میں ایک ویو پوسٹ تھریڈ آپشن ہوگا تاکہ لوگ باآسانی اس میں موجود تمام پوسٹس دیکھ سکیں۔  کمپنی نے تاحال واضح نہیں کیا کہ یہ فیچر محض مشہور شخصیات تک محدود رہے گا یا اس سے دیگر افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں