تازہ ترین

فیس بک نے جماعت اسلامی کا آفیشل پیج بند کردیا

فیس-بک-نے-جماعت-اسلامی-کا-آفیشل-پیج-بند-کردیا

فیس بک نے جماعت اسلامی کراچی کا آفیشل پیج بند کردیا ہے۔ ترجمان جماعت اسلامی صہیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پیج کشمیریوں کی حمایت پر بند ہوا۔ جماعت اسلامی کا آفیشنل پیج 5 لاکھ سے زائد فالوورز پر مشتمل تھا۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے ہزاروں ذاتی اکاؤنٹ اور پیجز کو بند کردیا گیا ہے۔ https://twitter.com/NaeemRehmanEngr/status/1204083432206159883 انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ فیس بک کی ا س کھلم کھلا جانبداری و بھارت نوازی کا نوٹس لے اور فوری طور پر ان اکاؤنٹ اور پیجز کو بحال کیا جائے، ایسا نہ کرنے پر فیس بک کو پاکستان میں اپنے کاروبار سے روک دیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فیس بک پاکستانی مارکیٹ سے اربوں ڈالر کما رہا ہے ، https://twitter.com/NaeemRehmanEngr/status/1204100129638289411 فیس بک کا ریجنل آفس بھارت کے شہر دہلی میں قائم ہے جہاں سے انڈین لابی کی حمایت جاری رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اکاؤنٹ کو بند کیا جارہا ہے جو مظلوم کشمیریوں کی حمایت کررہے ہیں۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں