فیس بک کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس ایرانی ہیکرز کا گروپ استعمال کررہاتھا۔ایرانی ہیکرز ان اکاونٹس سے امریکی فوج، اور دفاعی کمپنیوں کو نشانہ بنایاجارہاتھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے 2سو اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیے ہیں ۔اکاؤنٹس ایرانی ہیکرز کا گروپ استعمال کررہاتھا۔ فیس بک نے کہا کہ اس نے ٹورٹوئزشیل کے نام سے مشہور گروپ کے ذریعہ چلائے جانے والے 200 اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے ہیں ۔ہیکرز کے ان گروپس نے، بھرتی کرنے والے ، صحافی اور کارکنان بن کر اپنےٹارگٹ کا بھروسہ حاصل کرنے اور جعلی لنکس پر کلک کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کیا۔ فیس بک کے مطابق ، ہیکر گروپ کی اس مہم کا مقصد، حساس معلومات اور اپنے ٹارگٹ کی انفارمیشن حاصل کرنا، ڈیجیٹل ڈیوائسز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ بند کیے جانیوالے اکاؤنٹس سے امریکی فوج، ائیرواسپیس کمپنی کے ملازمین اور دفاعی کمپنیوں کو نشانہ بنایاجارہاتھا۔