تازہ ترین

فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام ، واٹس ایپ پر افغان طالبان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

فیس-بک-نے-اپنے-تمام-پلیٹ-فارمز-بشمول-انسٹاگرام-،-واٹس-ایپ-پر-افغان-طالبان-کی-حمایت-کرنے-والوں-کے-خلاف-بڑا-قدم-اٹھا-لیا

نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام ، واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائدکردی ہے ۔ ایسا کرنے والوں کے اکاؤنٹس معینہ اور غیر معینہ مدت کے لیے یا مکمل طور پر بند بھی کیے جاسکتے ہیں ، فیس بے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان ایک دہشت کرتنطیم ہے اورہم امریکہ کیخطرناک تنظیموں سے متعلق پالیسی کے پیش نظر طالبان کو اپنی خدمات کو فراہم کرنا بند کردیا ہے ۔ فیس بک انتظامیہ کا کہناہےکہ اس گروپ سے منسلک مواد کی نگرانی اور اسے ہٹانے کے لیے افغان ماہرین کی ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ طالبان اپنے پیغامات کو پھیلانے کے لیے کئی سالوں سے سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز کا استعمال کررہے ہیں ۔ طالبان آج کل زیادہ ترواٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں