فیس بک انتظامیہ نے سروس معطلی کے بعد معذرت کااظہار کیا ہے ، ایک ہفتے میں دوسری بار انسٹاگرام ، میسنجر اور ورک پلیس جیسی فیس بک سروسز کچھ وقت کیلئے بند کی گئیں ۔ 9 اکتوبر کی درمیانی شب کو سب سے پہلے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوئی جس کے کچھ دیر بعد صارفین کی جانب سے فیس بک اور میسنجر تک رسائی کی شکایات بھی سامنے آئیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بارصارفین کو درپیش مسائل کمپیوٹنگ پلیٹ فارم میں تکنیکی خرابی کے ذمہ دار ہیں۔کچھ صارفین کوفیس بک ایپ تک رسائی میں مشکلات سےآگاہ ہیں،ایپلی کیشن تک رسائی کومعمول پرلانےکےلئےکام کررہےہیں، صارفین کوایپلی کیشن تک رسائی میں مشکلات پرمعذرت خواہ ہیں ۔ https://twitter.com/Facebook/status/1446556732977778695?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1446556732977778695%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F7686 اس سے قبل بھی 4 اکتوبر کو فیس بک کے ملکیتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز چھ گھنٹے معطل رہیں تھیں ۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام تینوں سروسز مشترکہ انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہیں جس کی وجہ سے ایک سروس میں خرابی کی وجہ سے تینوں سروسز ایک ساتھ متاثر ہوتی ہیں جبکہ تینوں سروسز کی ملکیت فیس بک کے پاس ہے۔ یاد رہے کہ بلومبرگ کی فہرست میں فیس بک کے سی ای او کا نام اب بل گیٹس کے نیچے پہنچ گیا ہے۔ پیر کو بھی فیس بک پروڈکٹس کے سبب کروڑوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔