فیاض الحسن چوہان کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا عہدہ فیاض الحسن چوہان سے واپس لینے کا نوٹیفیکیشن بدھ کو جاری کردیا گیا۔ فیاض الحسن اس سے قبل بھی ترجمان پنجاب حکومت تھے اور ان سے یہ عہدہ واپس لیا گیا تھا۔ بدھ کو دوران پریس کانفرنس فیاض الحسن کو عہدے سے سبکدوشی کی اطلاع ملی۔ انھیں 13 اگست 2021 کو یہ عہدہ دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کو وزیراعلیٰ کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات کی حیثیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انہیں وفاق میں ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔