تازہ ترین

فوت ملازمین کے لواحقین کے حقوق ترجیحات میں شامل ،روبینہ کوثر

فوت-ملازمین-کے-لواحقین-کے-حقوق-ترجیحات-میں-شامل-،روبینہ-کوثر

محدود وسائل کے باوجود ادارے کا مثبت تاثر اجاگر کر نے کی بھر پور کوشش کر رہے ملتان: ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان روبینہ کوثر نے کہا ہے کہ فوت ہو جانے والے ملازمین کے لواحقین کے جائز حقوق ترجیحات میں شامل ہیں، محدود وسائل کے باوجود ادارے کے مثبت تاثر کو اجاگر کر نے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفیسر ان سے ملاقات اور اے سیون کے تحت بھر تی ہونے والے جونیئر کلرک کو تقررنامہ دینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ فلاور شو کے ساتھ ساتھ مارچ میں عوامی تفریح کے دیگر مواقع فراہم کرنے کی بھر پور کو شش کریں گے جس کے لئے متعلقہ آفیسر ان اور ونگز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ، بڑے پارکوں میں پھولوں کی نمائش کر کے شہریوں کو تفریحی سرگرمیاں مہیا کرنے کی کوشش کریں گے جس کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے سیون قانون کے مطابق 4 نائب قاصد اور ایک جونیئر کلرک بھرتی کر لیا ہے ، ادارے کی بہتری کیلئے ایسے اقدامات کر تے رہیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں