تازہ ترین

فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ

فواد-چوہدری-کا-آپریشن-سافٹ-ریٹارٹ-پر-کتاب-لکھنے-کا-عندیہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینٖڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27 فروری یادگاردن میں سےایک ہے ، ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعےکی فیصلہ سازی کا حصہ تھا ، اس دن سول اور ملٹری قیادت نےجنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے ، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1365514371246526470 دوسری جانب وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نےپوری پاکستانی قوم کاسرفخرسےبلندکیا، پاکستان نے ثابت کیا کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دےگا، اک فضائیہ کی جوابی کاروائی نے واضح کر دیا پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں