تازہ ترین

فوادچوہدری کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت

فوادچوہدری-کی-عاصمہ-جہانگیر-کانفرنس-میں-شرکت-سے-معذرت

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں جاری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ اتوار کو کانفرنس سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ فواد چوہدری نے اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ انہیں جب علم ہوا کہ کانفرنس کا اختتام ایک مفرور ملزم کی تقریر پر ہو گا تو انہوں نے اس میں شرکت سے معذرت کر لی کیونکہ یہ ملک اور آئین کا مذاق آڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس سے چیف جسٹس اور سینئرججز نےخطاب کیا۔ کانفرنس سے ایکی مفرور کی خطاب ججز اور عدلیہ کی توہین ہے۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو مشورہ ہے کہ وہ غیرجانبدار رہے۔ غیرجانبداررہ کرہی وکلا اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ ہفتے کو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے تمام ججز بہترین کام کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ قانون پر عملداری، انصاف کی بلندی کیلئے مستقل کام کررہی ہے اور آج تک کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی ہے۔ سپریم کورٹ کسی غیرجمہوری سیٹ اپ کوتسلیم نہیں کرے گی اور ہماری عدالت جو فیصلہ کرناچاہتی ہے وہ کرتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میری ماتحت عدلیہ کے ججز بھی محنت سے کام کررہے ہیں اور عدلیہ نے اداروں کا دباؤ بالکل نہیں لیا ہے اور اس حوالے سے کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں