لاہور: چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان 2008سی2018تک ضلعی حکومت کو فراہم کئے گئے فنڈز کے شفاف انداز میں استعمال نہ ہونے کے مبینہ معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے ، یہ ایوان پارلیمانی سطح پر ایسی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتا ہے جو مذکورہ مدت میں ضلعی حکومت کو فراہم کردہ فنڈز میں خورد برد کرنے والوں کا تعین کرے اور ان کے لئے سزا کی سفارش کرے ، یہ ایوان اوکاڑہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میںضلعی حکومت کو فنڈز جاری کرنے کے باوجوددیگر اضلاع میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے اور سیوریج کا ناقص انتظام کئی جانوں کے ضیاع کا سبب ہونے پر افسوس کا ا ظہار کرتا ہے ، یہ ایوان اوکاڑہ میں سرکاری فنڈز کی فراہمی اور مقامی سطح پر سیوریج کے نظام کی موجودگی کا اعلان کرنے اور سستی شہرت کے لئے تختی لگانے کی پر زور مذمت کرتا ہے اور عثمان کے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے اور اس کی لا ش نہ ملنے کے واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔