فلم ’درج‘ پر کیوں پابندی لگائی؟ صنم سعید
شائع شدہ تاریخ 15 اکتوبر, 2019
اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جب ہالی ووڈ فلموں پر پابندی نہیں ہے تو ’درج‘ پر کیوں پابندی لگائی گئی؟ معروف اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان میں ’درج‘ جیسی فلموں پر کیوں پابندی لگائی جاتی ہے؟ اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر ہالی ووڈ جیسی فلمیں ہمارے سینما گھروں میں چل سکتی ہیں جن میں جنسی نوعیت اور تشدد دِکھائے جاتے ہیں تو پھر ہماری اپنی پاکستانی ’درج‘ جیسی فلموں کو ہمارے سینما گھروں میں کیوں نہیں دِکھایا جا سکتا؟‘ دوسری جانب شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کو لندن کے سینما گھروں میں دِکھایا جاچُکا ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے بےحد پسند کیاجا رہا ہے۔ اِس حوالے سے شمعون عباسی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لوگ ہمیں تصاویر اور ویڈیوز بھیج رہے ہیں اور فلم کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، ہم تمام ناظرین کے شُکر گزار ہیں۔‘