وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھر چلی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کے 48 گھنٹے اور بلاول کے 5 دن تو کاٹھ کا گھوڑا نکلے۔ وفاقی وزیر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن اپنی تحریک سمیت گھروں کو واپس چلی جائے گی، اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے ہوا نکل جائے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے بعد اہم دورے کریں گے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1500378826198892548?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500378826198892548%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F279257- دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بن جائے گی۔