کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں کی بغیر تنخواہ لمبی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبانوں کی چھٹیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جی ایم فلائٹ سروسز عا مر بشیر نے جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لمبی چھٹیوں پر پابندی کا اطلاق یکم مارچ سے کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی وجہ نئے جہازوں کی فلیٹ میں شمولیت کے بعد فضائی میزبانوں کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ جی ایم فلائٹ سروسز عا مر بشیر نے ڈپٹی جنرل مینجر اور مینجر ہیومن ریسورس کو پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کوروناوائرس کے مریضوں کی نشاندہی کےبعد حفاظتی اقدامات سخت کردیئےگئے، ملک بھر تمام ائیرپورٹ پر پی آئی اے سمیت دیگر آئیر لائینز کی فضائی میزبانوں کی بھی مکمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔