تازہ ترین

فضائی حدود کے استعمال پر امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان

فضائی-حدود-کے-استعمال-پر-امریکا-سے-کوئی-معاہدہ-نہیں-ہوا،-پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا میں چلنے والی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں آپریشن سے متعلق پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی حدود کے استعمال کا معاہدہ نہیں ہو رہا۔ ہفتہ 23 اکتوبر کو جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا میں چلنے والی رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی آپریشن سے متعلق امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں ہو رہا ہے۔ پاکستان اور امریکا میں فضائی حدود کے استعمال کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ https://twitter.com/cnni/status/1451709406408847361?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1451709406408847361%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fpakistan%2F2021%2F10%2F2416658%2F سی این این کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ابھی باضابطہ معاہدہ ہونا باقی ہے۔ معاہدے سے امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرے گا۔ معاہدے کی شرائط طے نہیں پائیں، تاہم پاکستانی حکومت کے ساتھ معاہدے کا جلد امکان ہے۔ سی این این کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان 2 شرائط پر ایم او یو سائن کرنے کیلئے رضا مند ہے۔ جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے کیئے گئے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا۔ امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے ہونے والے سمجھوتے سے جمعے کی صبح آگاہ کیا گیا۔ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے انسدادِ دہشت گردی کے لیے امداد کی فراہمی اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لیے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے۔ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں