تازہ ترین

فروری کے پہلے ہفتے میں فیسکو کے 173افسروں وسٹاف کی ٹریننگ

فروری-کے-پہلے-ہفتے-میں-فیسکو-کے-173افسروں-وسٹاف-کی-ٹریننگ

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی (فیسکو)اپنے لائن سٹاف کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔ فیصل آباد:چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن کے احکامات پرفیسکو نے اپنے افسران و سٹاف کیلئے (کوئیک امپیکٹ)سیفٹی پروگرام شروع کیا ہے ۔ فروری کے پہلے ہفتے کے دوران فیسکو کے ریجنل ٹریننگ سنٹر فیصل آباد،سرکل ٹریننگ سنٹر سرگودھا اور جھنگ میں کل 173افسروں و سٹاف کی ٹریننگ کروائی گئی ۔فیسکو ریجنل ٹریننگ سنٹر فیصل آباد کے 85ملازمین نے سیفٹی پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کی۔جن میں 8ایس ڈی اوز،14ایل ایس ون،11ایل ایس ٹو،5لائن فورمین ون۔ ٹو،12لائن مین ون،11لائن مین ٹو اور 24اسسٹنٹ لائن مین شامل تھے ۔اسی طرح سرکل ٹریننگ سنٹر فیسکوسرگودھا میں کل50 ملازمین نے ٹریننگ مکمل کی جبکہ سرکل ٹریننگ سنٹر فیسکو جھنگ میں 38ملازمین نے سیفٹی ٹریننگ حاصل کی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں