تازہ ترین

فخر زمان کی سالگرہ پر آئی سی سی کی مبارکباد

فخر-زمان-کی-سالگرہ-پر-آئی-سی-سی-کی-مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی 31ویں سالگرہ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں مبار کباد دی ہے۔  https://twitter.com/ICC/status/1380732789272809472 آئی سی سی کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فخر زمان کی تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ میں لکھا گیا کہ ’فخر زمان کو سالگرہ مبارک جو کہ آج 31 سال کے ہو گئے ہیں‘۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا کہ گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ خوشیاں منائیں۔ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فخر زمان کا تعلق خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے ہے وہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ فخر زمان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری اسکور کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ چند روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں اوپنر بلے باز نے 150 گیندوں پر 193 رنز کی یادگار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی فخر زمان نے کئی اعزاز اپنے نام کر لیے تھے جن میں ون ڈے انٹرنیشنل میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے بلے باز کا اعزاز شامل ہے۔ اس کے علاوہ فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسری اننگز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے تھے۔ اس یادگار اننگز کے بعد فخر زمان پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بنے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں