فحش ویڈیو لائیک کرنے کا معاملہ۔۔۔ وقار یونس کی طرف سے جواب آگیا https://youtu.be/0-RwORkf00A اپنے ویڈیو پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ آج صبح جب میں اٹھا تو کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر ہیک کرکے نہایت ہی نازیبا اور نہایت ہی بیہودہ ویڈیو کو میرے اکاؤنٹ سے لائیک کیا۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑی شرمناک بات ہے اور یہ بڑے افسوس کی بات ہے اور بڑی تکلیف دہ بات ہے میرے لئے بھی اور میری فیملی کیلئے بھی۔ میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا اور ٹوئٹر ایک دوسرے سے انٹرایکٹ کرنے کا طریقہ ہے لیکن اس انسان نے یہ پہلی بار نہیں کیا، اس سے پہلے بھی کیا ہے وقار یونس نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ مجھے میری فیملی زیادہ عزیز ہے، مجھے میرے گھر والے زیادہ عزیز ہیں۔ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔ میں معذرت چاہتا ہوں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ وقار یونس کے اکاؤنٹ سے کل ایک فحش ویڈیو لائیک کی تھی جس پروہ سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئے اور وقار یونس کو اس پر کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔