تازہ ترین

فارن فنڈنگ کیس مثال ہےکہ کیسے لاڈلے کوتحفظ دیاجارہاہے:شہباز شریف

فارن-فنڈنگ-کیس-مثال-ہےکہ-کیسے-لاڈلے-کوتحفظ-دیاجارہاہے:شہباز-شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہےکہ کیسے لاڈلے کوتحفظ دیاجارہاہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینےکےالزام پر نااہل کردیاگیا جبکہ لاڈلے کوکھلی چھوٹ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سےفیصلہ نہیں آیا، فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ 50 بار التوا دیا گیا۔ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کہا حکومتی سياسى جماعتوں کو تشویش ہے اور ان کا یہ مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا جلد فيصلہ سنايا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلاء نے پچاس بار کیس کى کارروائى معطل کروائى ہے، اسے روکنے کے لیے 9 رٹ پٹيشنز دائر کیں، 8 سال اس کيس کو لٹکايا گيا، اب فيصلہ محفوظ ہوگيا ہے تو سمجھ نہیں آرہا کہ اسے سنانے میں کون سى رکاوٹ ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں