فائرنگ کے بعد ریسکیو کے دوران ٹرمپ پھسل کر گر گئے
شائع شدہ تاریخ 27 اپریل, 2026
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کورسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کے بال روم میں افراتفری پھیل گئی۔
اسی دوران سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے امریکی صدر، نائب صدر اور دیگر حکام کو ریسکیو کرنا شروع کیا۔
جیسے ہی سیکیورٹی اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر بال روم سے باہر لے کر جانے لگے تو ٹرمپ ہڑبڑاہٹ میں پھسل کر گر گئے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی رات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں کورسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں امریکی صدر اور دیگر حکام محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔