تازہ ترین

غیر قانونی اڈا فیس تنازع، ٹرانسپورٹ گروپوں میں جھگڑا، 7 زخمی، گاڑی نذر آتش

غیر-قانونی-اڈا-فیس-تنازع،-ٹرانسپورٹ-گروپوں-میں-جھگڑا،-7-زخمی،-گاڑی-نذر-آتش

سبزی منڈی سے ملحقہ 2ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان اور عملے میںفیس وصولی کا تنازع تھا، پولیس نے 6افراد گرفتار کر لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرے سے باہر، تھانہ آئی نائن کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سبزی منڈی کے علاقہ میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں پر فیس وصولی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 7افراد زخمی، ایک گاڑی نذر آتش کر دی گئی، پولیس نے واقعہ میں ملوث 6افراد کو گرفتار کر لیا۔ سبزی منڈی سے ملحقہ 2ٹرانسپورٹ اڈوں کے مالکان اور عملے کے مابین فیس وصولی کے معاملے پر جھگڑا ہوا، دونوں گروپوں کی جانب سے اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے دوران 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ واقعہ کے دوران ملزمان کی جانب سے بسوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث ایک گاڑی جل گئی۔ اطلاع ملنے پر ایس پی آئی نائن زبیر احمد شیخ، ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور 6افراد کو گرفتار کر کے حالات پر قابو پا لیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر چند روز قبل دونوں گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے واضح کیا کہ مذکورہ واقعہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے باعث پیش نہیں آیا بلکہ کئی دنوں سے دونوں گروپوں میں فیس وصولی کا تنازع چل رہا تھا، دونوں گروپوں میں مذاکرات بھی ہوئے، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی جا رہی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں