تازہ ترین

غیرمعمولی حالات ،غیرمعمولی تدریسی طریقے اختیار کر نا ہونگے ، کنڈی

غیرمعمولی-حالات-،غیرمعمولی-تدریسی-طریقے-اختیار-کر-نا-ہونگے-،-کنڈی

ملتان: بہائو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے آن لائن تدریس اور امتحانات کے حوالے سے ڈینز، صدورشعبہ ، ڈائریکٹرز اور انتظامی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم غیرمعمولی حالات سے گزر رہے ہیں اس لئے تدریس اور امتحانات کے بھی غیرمعمولی طریقے ہی اختیار کرنے ہونگے ۔ یونیورسٹی اس وقت مشکل مالی حالات سے بھی گزر رہی ہے ۔ ہمیں اپنے اخراجات میں بھی نمایاں کمی کرنا ہوگی۔ ہمیں اپنے طالب علموں کے مستقبل کی بھی فکر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر اپنی تعلیم پوری کریں، ہم امید کرتے ہیں کہ دو ماہ بعد صورت حال بہتر ہوجائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کہاکہ اس کور ونا کی صورتحال میں استاد اور طالب علم دونوں نے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہے اور اپنے اپنے فرائض سے عہدہ برآہوناہے ، طالب علم بھی ایسی صورت حال کو سمجھیں اور اسی نظام کے اندر رہتے ہوئے اپنی تعلیم کو مکمل کریں۔ اجلاس میں فیکلٹی ممبران کے عزیز و اقارب کی وفات پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم نے دعائے مغفرت کرائی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں