تازہ ترین

غیرجمہوری قوتوں کو سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہیے، مریم نواز

غیرجمہوری-قوتوں-کو-سیاست-میں-شامل-نہیں-ہونا-چاہیے،-مریم-نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غیرجمہوری قوتوں کو سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور پسندیدہ امیدوار ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کی سپورٹ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، عمران خان عوام کا مجرم ہے، تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کر دی گئی، ہر صوبے میں بغاوت ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پر روز مہنگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے، جعلی حکومت میں ان کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔ نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کا حق ان کو واپس مل گیا، جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری ہوگئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیاکہ عوام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پراعتماد کے لیے شہباز شریف اورنواز شریف کا مشکور ہوں۔ گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔ پی پی پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور شہباز شریف جیل میں ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں خورشید شاہ اور شہباز شریف کو رہا کیا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں