غزہ میں مظالم کے باوجود 11 فلسطینی لڑکیوں نے انٹر امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی
شائع شدہ تاریخ 14 نومبر, 2025
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے باوجود غزہ کے نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں ہیں اور مشکل حالات میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات میں 11 فلسطینی لڑکیوں نے 99 فیصد نمبر لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔
نتائج کے بعد اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی اور کامیاب طالبہ کے خاندانوں نے تباہ حال علاقوں میں جشن منایا۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے بیشتر طلبا اور طالبات اسرائیلی فوج کی بمباری میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔