اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے چین ترقی پذیرملکوں کے لیے رول ماڈل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں ،غربت اور غذائی عدم تحفظ سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ کوویڈ کی عالمی وبا نے اقتصادی بحران کو جنم دیا جس سے بیس برسوں میں پہلی بار شدید غربت میں اضافہ دیکھا گیا ۔ ترقی پذیر ملکوں کے لیے تمام لوگوں کو خوراک کی فراہمی زیادہ بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی سے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہےہیں، بڑے پیمانے پر سماجی تحفظ کے لیے احساس پروگرام شروع کیا۔