تازہ ترین

غربت ، بیروزگاری ،خاندانی مسائل خودکشی کی بڑی وجہ :سیمینار

غربت-،-بیروزگاری-،خاندانی-مسائل-خودکشی-کی-بڑی-وجہ-:سیمینار

ملتان: نشتر ہسپتال کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں عالمی یوم ذہنی صحت کے سلسلے میں مینٹل ہیلتھ اور خودکشی سے بچائو کے موضوع پر سیمینار ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر پروفیسر شبیر ناصر نے کی جبکہ ڈاکٹر نعیم اللہ لغاری ، ڈاکٹرسہیل احمد خان ،پروفیسر خالد سعید ، بریگیڈئیر(ر)سعادت علی خان ، ڈاکٹرمکیش انبالوی ، ڈاکٹراویس کریم ، ڈاکٹر آصف مغل، ڈاکٹر یسریٰ حنیف ،ڈاکٹر سعدیہ ، ڈاکٹر راشدہ مصطفیٰ اورڈاکٹرمنزہ بٹ نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ غربت ، بیروزگاری ،خاندانی مسائل خودکشی کی بڑی وجہ ہے، انہوں نے کہا کہ باہمی سماجی روابط میں مضبوطی ، خیالات و معاملات زندگی میں مشاورت سے خودکشی کے عوامل کو کنٹرول کرنا ممکن ہے،ماہرین کاکہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ذہنی بیماری میں مبتلا افراد علاج کروانے سے گریز کرتے ہیں، علاج میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں