تازہ ترین

عید الاضحی اور یوم پاکستان پر فول پروف سکیورٹی کی ہدایت

عید-الاضحی-اور-یوم-پاکستان-پر-فول-پروف-سکیورٹی-کی-ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر )عید الاضحی اور یوم پاکستان کے حوالے سے سی پی او محمد زبیر دریشک کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی، انہوں نے عید الاضحی اور یوم پاکستان پر فول پروف سکیورٹی بنانے کی ہدایت کی جبکہ عید کے دن تمام مساجد کی مکمل سکیورٹی کی ہدایات کیں،انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر ون ویلنگ روکنے کیلئے پولیس موٹر سائیکلوں پر گشت کرے گی اور ون ویلرز کو سخت سزا دی جائے گی،شہر کے 8اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ پبلک مقامات پر ہلڑ بازی اور کسی بھی ناخشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے بھی خصوصی فورس تعینات کر دی گئی ہے،شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ٹریفک جام اور کسی حادثے سے بچا جا سکے اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو جبکہ پبلک مقامات پر بھی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں تاکہ یوم پاکستان پر عوامی اجتماعات کا پرامن انتظام ممکن ہو۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں