تازہ ترین

عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی، فواد چودھری نے نئی بحث چھیڑ دی

عید-الاضحیٰ-12-اگست-کو-ہوگی،-فواد-چودھری-نے-نئی-بحث-چھیڑ-دی

فواد چودھری نے کہا ہے کہ چلیں اب اس عید کی بحث ختم کریں، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔ :وفاقی وزیربرائےسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا عید کی بحث ختم ہوئی ، اب ہجری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ سوموار 12 اگست اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائےسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا چلیے اس عید کی بحث ختم ، اب اگلے 2 اہم اسلامی دن یعنی عیدالاضحیٰ اورمحرم کب ہیں، ہجری کیلنڈرکےمطابق عیدالاضحیٰ سوموار12 اگست کوہوگی اور محرم یکم ستمبر بروز اتوار کو ہو گا https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1136511287175897088 یاد رہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کیا تھا ، جس میں 2019 تا 2024 عید الفطر، عید الاضحی، رمضان المبارک اور دیگر اسلامی مہینوں کے چاند نظر آنے کی تاریخیں طے کی گئی تھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں