اولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) عید الاضحی کے قریب آتےہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو ہورہی ہیں۔ادرک چار سو روپے کلو تک فروحت کیا جارہا ہے۔جبکہ ٹماٹر 80روپے کلو اور لہسن 240 /250روپے کلوتک فروحت ہورہاہے۔ کلو، پیاز 60/70روپےکلو ، مٹر120 /150 روپےکلو، باقی سبزیاں60 روپے سے80روپےکلو میں بک رہیں ہیں ۔ پولٹری(زندہ برائلر) کےریٹ بھی 150 روپے کلو تک ہوچکےہیں۔آم چونسہ 150 روپےکلو، سیب 120/140 روپے کلو، خوبانی 150 روپے کلو ،ناشپاتی 100روپے کلو ، کیلا80/100 روپے درجن،آلو بخارا200/ 250روپے کلو،آڑو 120/150روپے کلو، انگور200/250روپےکلو میں بیچا جارہا ہے۔ انتظامیہ اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ہر دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کررہا ہے۔مارکیٹ کمیٹی بھی دکانداروں کو روزانہ10روپے فی کس ریٹ لسٹ کی کاپی بیچ کر اپنی زمہ داریاں پوری کرلیتی ہے۔