تازہ ترین

عون عباس بپی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ای کامرس مقرر

عون-عباس-بپی-وزیراعظم-کے-معاون-خصوصی-برائے-ای-کامرس-مقرر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف  کے سینیٹر عون عباس بپی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ای کامرس مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عون عباس بپی کی معاون خصوصی ای کامرس کی حیثیت سے تعیناتی اعزازی بنیاد پر ہوگی۔ سینیٹرعون عباس بپی رواں برس مارچ میں پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل وہ پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے محمد ایوب آفریدی کی وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی کے طور پر تقرری کے بعد اب عون عباس بپی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں