قائد ملتِ جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہاہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ استغفار کریں اور سال بھر کے اخراجات نہ رکھنے والے اپنے مستحق قریبی رشتہ داروں کو صدقات دیں ، اسلام آباد: حکومت کے لاک ڈاؤن کے بیان میں تضاد ہے ،لاک ڈائون کو موثر کیا جائے ،انھوں نے اہل وطن اور عالم انسانیت سے اپیل کی کہ وہ موذی مرض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرسختی کیساتھ عمل کریں۔