تازہ ترین

عوام کھڑی ہوتی ہے تو دنیا کی طاقتور قوم بن جاتی ہے، وزیر اعظم

عوام-کھڑی-ہوتی-ہے-تو-دنیا-کی-طاقتور-قوم-بن-جاتی-ہے،-وزیر-اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام جب کھڑی ہو جاتی ہے تو وہ دنیا کی طاقتور قوم بن جاتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مستقبل کے لیے سیکیورٹی ڈائیلاگ بہت ضروری ہے اور ہمارے دماغ میں نیشنل سیکیورٹی کا مطلب فوج تھا لیکن اپنے کمزور طبقے کی دیکھ بھال کرنا ہی سیکیورٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کبھی خودمختار نہیں رہی۔ اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں کہ امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہیے اور ہمیں بہت ناراض ہو کر طاقتور ملک کہہ رہا ہے کہ روس کیوں گئے لیکن بھارت جو ان کا اتحادی ہے وہ روس کی پوری مدد کر رہا ہے اور برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اس لیے ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں روس جانے پر نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، کیا کسی خودمختار ملک کو ایسی دھمکیاں دی جا سکتی ہیں ؟ جو ملک آزاد پالیسی کا نہ ہو وہ کبھی عوامی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں