تازہ ترین

عوام کو صحت وتعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہونگے ،ثروت اعجاز

عوام-کو-صحت-وتعلیم-کے-مواقع-فراہم-کرنا-ہونگے-،ثروت-اعجاز

مغربی کلچر کو فروغ دے کر معاشرے میں بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گےسربراہ سنی تحریک کی وفد کے ہمراہ کمشنر افتخار شالوانی سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا کراچی : سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں،عوام کو صحت وتعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہونگے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور منشیات کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے،کورونا وائرس اور پولیو کے خلاف مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ،اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن شب وروز عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،بے حیائی کے معاملات کو قانون کے مطابق روکنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری،محمد شہزاد قادری،محمد طیب قادری پر مشتمل وفد کے ہمراہ ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر وقاص روشن بھی موجود تھے ۔ ثروت اعجاز نے مزید کہا کہ عدلیہ نے ایسے مارچ کی حمایت نہیں کی جو اخلاقیات اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتا ہو،خواتین کو جو حقوق اسلام نے دیئے وہ دنیا کے کسی مذہب نے نہیں دیئے ،خواتین حیاکے دائرے میں رہ کر ملکی تعمیر وترقی کیلئے کردار ادا کریں،مغربی کلچر کو فروغ دے کر معاشرے میں بے حیائی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ۔اس موقع پر کمشنر افتخار شالوانی نے وفد کے شہر سے متعلق مسائل سننے کے بعد اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں،مستقبل کے معمار وں کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے علما کرام کردار ادا کریں، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں،ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں